i بین اقوامی

چین ۔ لاؤس ریلوے سے 10 لاکھ ٹن سے زائد سامان کی نقل وحملتازترین

August 12, 2022

چین ۔ لاس ریلوے کے 8 ما ہ قبل فعال ہو نے کے بعد سے اب تک اس کے ذریعے سامان کی درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم 10 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جس کی مالیت تقریبا 9.14 ارب یوآن (تقریبا 1.35 ارب امریکی ڈالرز) بنتی ہے۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ کے کسٹمز نے بتایا کہ کسٹمز نے اس عرصے کے دوران 1 ہزار 996 بین الاقوامی مال بردار ٹرینیں نمٹائیں۔ یون نان کے شی شوآنگ بانا دائی خوداختیار پریفیکچر علاقے میں قائم نقل وحمل بارے ایک بین الاقوامی کمپنی کے مینجر ژانگ شیانگ ژو نے کہا کہ چین ۔ لاؤس ریلوے کیکھلنے کے بعد کمپنی کی درآمدات و برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ژانگ نے کہا کہ کمپنی کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا جبکہ کسٹم کلیئرنس وقت میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ کن منگ کسٹمز نے کہا کہ اس نے چین ۔لاؤس ریلوے پر بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کے مؤثر آپریشن یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کئے ہیں ۔ ان میں نگرانی کا نظام بہتر بنانا اور بندرگاہ کی کارگردگی میں اضافہ شامل ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک تاریخی منصوبے کے طور پر1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چین ۔ لاؤس ریلوے چین کے کن منگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی