i بین اقوامی

چین کی جاپانی قانون ساز کے دورہ تائیوان کی شدید مذمتتازترین

August 24, 2022

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک مخصوص جاپانی سیاست دان کی جانب سے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کے اس گھنائونے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم اور مضبوط اقدامات کرے گا۔اطلاعات کے مطابق، جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز اور جاپان-آر او سی ڈائیٹ ممبرز کی کنسلٹیٹو کونسل کے چیئرپرسن کیجی فورویا تائیوان کے دورے پر ہیں اور تسائی انگ وین سے ملاقات کریں گے۔ترجمان نے دورے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی واضح نمائندگی کو نظر انداز کرتے ہوئے، کیجی فورویا نے چین کے علاقے تائیوان کا دورہ کیا ہے، جو چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت، ون چائنہ پر نسپل اور چار چین-جاپان سیاسی دستاویزات کی روح کی صریح خلاف ورزی ہے اور"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کوایک سنگین غلط اشارہ بھیجتا ہے۔تائیوان کو چین کی مقدس سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی