چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رواں سال کی پہلی ششماہی میں آمدنی میں مستحکم اضافہ ہوا۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 30لاکھ ڈالر)کی سالانہ کاروباری آمدنی والی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی 2022 کے پہلے چھ ماہ میں آمدنی25 کھرب 20ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد زیادہ ہے۔اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی مجموعی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑی خوردہ فروش کمپنیوں کی مشترکہ فروخت کا حجم جنوری سے جون تک 81کھرب 20ارب یوآن رہا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کی گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 11.7 فیصد اضافے کے ساتھ 156ارب 50کروڑ ڈالررہا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی