انڈونیشیا میں آٹوموبائل بنانے والی بڑی چینی کمپنی ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ(ایس جی ایم ڈبلیو)کی مقامی ذیلی کمپنی ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ موٹرزانڈونیشیا نے رواں ہفتے اپنے بیکاسی کیپروڈکشن بیس سے وولنگ ایئر ای وی کے نام سے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑی (این ای وی)متعارف کرائی ہے۔ایس جی ایم ڈبلیو، ایس اے آئی سی-موٹر،جنرل موٹرز اور چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ کے خوداختیار علاقے میں قائم لیو ژو وولنگ موٹرز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔2017 میں، 1 ارب ڈالر کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ، انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر بیکاسی میں ایس جی ایم ڈبلیو کے مینوفیکچرنگ بیس نے اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔ 60 ہیکٹر کے رقبے پر واقع اس بیس کو اب ایک آٹو انڈسٹریل پارک کی شکل دی گئی ہے، جس میں ایک مکمل آٹو انڈسٹریل چین شامل ہے۔ ایس اے آئی سی- جی ایم- وولنگ موٹرزانڈونیشیا کے ڈپٹی جنرل منیجرہان ڈی ہونگ کا کہنا ہے کہ پانچ سال کے آپریشن کے بعد، وولنگ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے چینی آٹو برانڈز میں سے ایک بن گیا ہے۔ہان نے مزید کہا کہ این ای وی کے علاوہ انڈونیشیا کے لوگوں کے لیے زیادہ اعلی معیار کی آٹو مصنوعات اور خدمات فراہم کی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر کاروبار کو بڑھانا ایس جی ایم ڈبلیو کی ترقی کی اہم حکمت عملی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی