i بین اقوامی

چین کی اعلی استغاثہ کا یون نان کے سابق سیاسی مشیر کی گرفتاری کا حکمتازترین

September 14, 2022

چین کے اعلی عوامی استغاثہ نے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے سابق سیاسی مشیر ہوانگ یی کو رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلی عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں بتایا کہ قومی نگراں کمیشن نے ہوانگ کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد مقدمہ کو قانونی چارہ جوئی کے لئے حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی یون نان صوبائی کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین ہوانگ کو دوسروں سے رقم، تحائف اور ضیافتیں قبول کرنے کا مرتکب پایا گیا تھا، انہوں نے نجی کلبز کا دورہ بھی کیا تھا۔ مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی