i بین اقوامی

چین کا معمر افراد کیلئے گھر کے دورے کی خدمات مستحکم کر نے کا اعلانتازترین

October 27, 2022


وزارت شہری امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ رہنما اصول کے تحت چین بنیادی طور پر 2023 کے اختتام سے قبل خصوصی مشکلات کے شکار معمر افراد کی نگہداشت اور ان کے گھر کے دورے کی خدمات کا نظام قائم کرے گا۔ وزارت کے ایک عہدیدار لی بانگ ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خصوصی مشکلات کا شکار معمر افراد کے گھر کے دورے اور نگہداشت کی خدمات پر توجہ دینے کے لئے جاری کردہ نئے رہنما اصولوں کا مقصد ان بزرگ افراد کے خطرات کو دور کرنا ہے جو تنہا رہتے ہیں یا معذور ہیں۔ پریس کانفرنس کے مطابق خدمات فراہم کرنے کا مقصد وقت پر حفاظتی خطرات سے آ گاہی اور انہیں ختم کرنا، ہنگامی امداد کو مستحکم کرنا اور ضروریات کے تحت وسائل فراہم کرنا ہے۔