چین کے خلائی جہاز شین ژو-14 کے خلاباز اگلے چند دنوں کے اندر دوسری بارخلائی جہاز سے باہر خلا میں سرگرمیاں (ای وی ایز)انجام دیں گے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے)نے بتایا کہ شین ژو-14 کے خلاباز اب اچھی حالت میں ہیں اور خلائی سٹیشن کا کامبی نیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے، خلا بازوں کے دوسری ای وی ایز کے لیے حالات سازگار ہیں۔پہلی ای وی ایز کو مکمل کرنے کے بعد سے، خلابازوں نے ای وی ایز کے دوران مکینیکل آرم کی آزمائش کرتے ہوئے اسے چلایا تھا اور دوسری ای وی ایزکے لیے تیاری کی تھی۔سی ایم ایس اے کے مطابق، خلا بازوں نے خلائی سائنس کے تجربات اور ٹیسٹ بھی جاری رکھے، جن میں خلائی مواد پر تحقیق اوربڑے پودوں کی کاشت شامل تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی