چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں اگست کے دوران کمی ہوئی ہے جس کی وجہ نوول کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے والے کیسز ہیں ۔چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس و پرچیزنگ اور ای کامرس کی بڑی کمپنی JD.COM کام کے مشترکہ طور پر کرائے گئے سروے کے اعداد و شمار کے مطا بق انڈیکس پچھلے ماہ 104.2 پوائنٹس پر آیا، جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.2 پوائنٹس کم ہے۔سروے میں ای کامرس لاجسٹکس کے کاروبار کیسکڑا کی وجہ اگست کے دوران مارکیٹ کی طلب اور رسد میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہونے والی رکاوٹوں کو قرار دیا گیا ہے۔تاہم ستمبر میں سروے نے انڈیکس کے بارے میں خوش امیدی کی توقع ظاہر کی ہے اور واضح کیا ہے کہ آمدہ دنوں میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے ای کامرس لاجسٹک صنعت کے لیے سازگارعوامل میسر آئیں گے ۔چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جنوری2015 کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، جس کا نقطہ آغاز 100 ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی