چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے مشترکہ طور پر پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وانگ نے زور دے کر کہا کہ اس وقت عالمگیریت سرد مہری کا سامنا کر رہی ہے اور کچھ ممالک معیشت کی سیاست کر رہے ہیں، تجارت کو آلہ کاراور معیارات کو ہتھیار بنا رہے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی آزاد تجارتی نظام کے مستفید اور تعمیر کنندگان کے طور پر، چین اور جنوبی کوریا کو اس قسم کے رویے کی مزاحمت کرنی چاہیے جس سے مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور مشترکہ طور پر دونوں ممالک اور پوری دنیا کی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔ بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے جلد از جلد اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے چین-جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ چین اور جنوبی کوریانے پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے اور چین کو مکمل، محفوظ، غیر مسدود، کھلا اور جامع بنانے پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا۔ دریں اثنا، دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو لبرلائزیشن پر قائم رہنے، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پابندی کرنے اور عدم امتیاز، عدم اخراج، کھلے پن اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی