چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتا یا ہے کہ چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین سروس کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہواہے ،اور اس نےآمدورفت کی ریکارڈ 1ہزار585 کی سطح عبور کرلی ہے ۔اس کمپنی کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ اگست کے دوران ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے تقریبا 1 لاکھ 54 ہزارکے 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو ) کاسامان بھیجا گیا، جو کہ 1 سال قبل کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ کر10ہزار575 ہو گئی ہے ۔ ان ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر 10لاکھ 20 ہزارکے 20فٹ مساوی یونٹس کے سامان کی منتقلی کی گئی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی