i بین اقوامی

چین ، چھونگ چھنگ میں خشک سالی اور گرمی سے جھاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعاتتازترین

August 22, 2022

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل خشک سالی اور گرمی سے آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ پیر کے روز بلدیہ کے شعبہ تشہیر کے مطابق فائر فائٹرز، مسلح افواج اور پیشہ ورانہ امدادی ٹیموں سمیت 5 ہزار سے زائد امدادی عملے کے علاوہ آگ بجھانے کے لیے 7 ہیلی کاپٹر بھی بھیجے گئیاور 1 ہزار 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ چین کے بڑے حصے میں حال ہی میں گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چھونگ چھنگ 1961 کے بعد سے شدید ترین گرم موسم کا مسلسل سامنا کررہا ہے۔ چین کی قومی رصدگاہ نے اتوار کے روز بھی زیادہ درجہ حرارت کا سرخ انتباہ جاری کیا تھا جو اس کے 4 سطح کے انتباہی نظام میں سب سے شدید انتباہ ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز نے زیادہ درجہ حرارت کے لئے مسلسل دسویں دن سرخ انتباہ جاری کیا ۔ چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق جاری گرمی کی شدت 26 اگست سے بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی