چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں 758 میٹر طویل ہونگ چی پل اچانک منہدم ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل پل میں دراڑیں پڑانا شروع ہوگئی تھیں جس کے بعد گزشتہ روز پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اس پل کو چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ حادثے کے بعد حکام نیقریبی پلوں کی ہنگامی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی