چین اور پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت زرعی تعاون کے لیے تیار ہیں، چین کے تیانجن ماڈرنووکیشنل ٹیکنالوجی کالج ( ٹی ایم وی ٹی سی) کے صدر کانگ ننگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں لوبان ورکشاپ پروگرام کے آپریشن میں مصروف ہیں ، لوبان ورکشاپ پروگرام نوجوان پاکستانیوں کے لیے ایک یا دو قسم کی پیشہ ورانہ تربیت شروع کرنے جا رہا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین پاک زرعی تعاون کے لیے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے چین کے تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج ( ٹی ایم وی ٹی سی) اور پاکستان کی یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان (ایم این ایس یو اے ایم ) نے رواں سال پاکستان میں لوبان ورکشاپ کے زرعی مشینری کے تربیتی پروگرام کے لیے آن لائن معاہدے پر دستخط کیے ۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر سائنس ٹیکنالوجی کے تبادلے اور زرعی مشینری، جراثیمی وسائل اور زرعی ماحول پر تعاون کو فروغ دیں گے۔ ان کا مقصد دونوں ممالک کے پیشہ ورانہ تعلیمی تعاون کو مزید گہرا کرنا اور پاکستان کی زرعی مشینری کی جدید کاری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق تقریب میں ٹی ایم وی ٹی سی کے صدر کانگ ننگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوبان ورکشاپ پروگرام ملک کی زرعی آٹومیشن ڈیولپمنٹ ڈیمانڈ کی بنیاد پر نوجوان پاکستانیوں کے لیے فصلوں کے میکانائزیشن آپریشن کے پورے عمل پر ایک یا دو قسم کی پیشہ ورانہ تربیت شروع کرنے جا رہا ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقچین میں پاکستانی سفارتخانے کی ایجوکیشن اتاشی عفیفہ شاجیہ اویس نے اگست میں تیانجن چین میں منعقدہ ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 2022 میں کہا کہ چین کی لوبان ورکشاپ کی پیشہ ورانہ تربیت نے زیادہ سے زیادہ نوجوان پاکستانیوں کو عالمگیریت کے عمل میں حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔ کانگ کے مطابق ٹی ایم وی ٹی سی جولائی 2018 میں شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں لوبان ورکشاپ پروگرام کے آپریشن میں مصروف ہے۔ ٹی ایم وی ٹی سی نے لاہور میں اب تک کل 3,200 تدریسی گھنٹے مکمل کر لیے ہیں ، تقریباً 95 نوجوان پاکستانیوں نے الیکٹرک آٹومیٹائزیشن اور میکیٹرونکس کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ اس پروگرام کو پنجاب پاکستان میں جی تھری ووکیشنل ٹریننگ سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ عفیفہ شاجیہ اویس کے مطابق پاکستان کو خود کو صنعتی ملک بنانے کے لیے لاکھوں ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔ لوبان ورکشاپ ایک چینی ووکیشنل ورکشاپ پروگرام ہے جو بیرون ملک ٹیلنٹ کو تربیت دیتا ہے، یہ انٹرنیشنل ووکیشنل ایجوکیشن تعاون کے لیے ہم آہنگی والا ماڈل ہے۔ اس پروگرام کا نام لو بان کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ایک قدیم چینی لکڑی کے ماہر تھے-
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی