چین میں اگست کے دوران شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس پر مسافروں کے سفر میں دوبارہ تیزی آئی ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ملک کے شہری علاقوں میں ریلوے مسافروں کے 1.96 ارب دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 11.37 فیصد زائد ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر اس تعداد میں 0.33 فیصد یا 1 کروڑ مسافر دوروں کا اضافہ ہوا۔ وزارت نے بتایا کہ اگست تک چین کے 51 شہروں میں 278 شہری ریل ٹرانزٹ لائنز کام کررہی تھیں اور شہری علاقوں میں ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 9 ہزار 98 کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی