i بین اقوامی

چیٹ جی پی ٹی کے خلاف سنگین الزامات، سات مقدمات درجتازترین

November 08, 2025

امریکہ میں مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی پر سات مقدمات درج ہیں، جن میں الزام ہے کہ اس نے متعدد افراد کو خودکشی پر آمادہ کیا یا ان کے ذہن میں خودکشی کے خیالات کو فروغ دیا۔ٹیکساس کے 23 سالہ زین شمبلن کے والدین نے کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ان کے بیٹے کے خودکشی کے خیالات کو درست قرار دیا اور حوصلہ افزائی کی، جس کے بعد اس نے اپنی جان لے لی۔ اسی طرح دیگر کیسز میں 17 سالہ عموری لیسی اور جوشوا ایننکنگ بھی چیٹ کے بعد ہلاک ہوئے۔ ایک اور صارف نے یہ سمجھ لیا کہ چیٹ جی پی ٹی ایک زندہ وجود ہے، جس کی وجہ سے وہ بھی خودکشی کر گیا۔

اوپن اے آئی نے ان واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیٹ بوٹ کو ذہنی دبا یا خودکشی کے معاملات میں محفوظ ردعمل دینے کی تربیت دی گئی ہے، کمپنی نے والدین کے کنٹرول، ہیلپ لائن لنکس، اور ایمرجنسی رہنمائی کے اقدامات بھی شامل کیے ہیں۔تاہم ناقدین کے مطابق حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں اور کمپنی کو صارفین کے نقصان سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیے۔ زین کے والدین عدالت سے درخواست کر رہے ہیں کہ چیٹ بوٹ کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ خودکشی یا خطرناک خیالات کے معاملے میں فوری مدد فراہم کی جائے۔زین کی والدہ نے کہا اگر میرے بیٹے کی موت کسی اور کی جان بچا سکے، تو یہی اس کی میراث ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی