چین کے پالیسی بینکوں میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے بنیادی ڈھانچے کی سبز تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے 12 ارب یوآن (تقریبا1.69 ارب امریکی ڈالر) کے گرین بانڈز جاری کیے ہیں۔ اکٹھے کیے جانے والے فنڈز شہری ماحولیات کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی نقل وحمل کے شہری اور دیہی نظام کی تعمیر اور سرگرمیوں جیسے سبز منصوبوں میں استعمال کیے جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق ان منصوبوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریبا 59 ہزار 200 ٹن تک کم کرنے اور معیاری کوئلے کے استعمال کو سالانہ 29 ہزار 500 ٹن تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بانڈز تین سال کی میچورٹی اور 2.11 فیصد کی شرح سود کے ساتھ انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں جاری کیے گئے۔اس کی فروخت کا تناسب 4.41 گنا تک پہنچ گیا ہے۔ اس وقت تک بینک نے تقریبا 156 ارب یوآن کی مجموعی مالیت کے گرین مالیاتی بانڈز جاری کیے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی