برطانوی حکام نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص سے کروڑوں پانڈ مالیت کی ڈائنوسار کی نایاب ہڈیوں، لندن میں 9 فلیٹس اور چینی فن پاروں کا مجموعہ ضبط کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی جرائم سے حاصل شدہ دولت کی واپسی کے مقدمے کے سلسلے میں کی گئی۔ضبط کیے گئے قیمتی اثاثوں میں دو ایلو سارس اور ایک اسٹیگوسارس کے قدیم فوسل شدہ ڈھانچے شامل ہیں، جن کی عمر تقریبا 15 کروڑ( 150ملین) سال بتائی جاتی ہے۔مقدمے میں برآمد کیے گئے 11 چینی فن پارے بھی شامل ہیں، جو 2022 میں 4 لاکھ پانڈ سے زائد میں نیلامی سے خریدے گئے تھے۔عدالتی حکم کے مطابق، ضبط شدہ اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا چوتھائی حصہ سو بنگہائی کے نامزد بینک اکائونٹ میں جمع کرایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی