i بین اقوامی

برطانیہ میں پٹرول کی قیمت نے برازیلی صدر کو حیران کردیاتازترین

September 21, 2022

برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے، ترقی یافتہ اور غریب ممالک کی تفریق کے بغیر اس عفریت نے ہر ملک کو جکڑ لیا ہے اور ہر کوئی بڑھتی مہنگائی سے حیران وپریشان ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے برازیل کے صدر جائیر بولسونارو کے ساتھ جو برطانیہ آئے تو تھے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے لیکن وہاں پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔برازیلی صدر نے لندن کے ایک پٹرول پمپ پر 161.1 پاونڈ فی لیٹر پٹرول فروخت ہوتا دیکھ کر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔جائیر نے اس کے ساتھ ہی دعوی کیا کہ دنیا کا سب سے سستا پٹرول برازیل میں دستیاب ہے اور وہ برطانیہ سے نصف قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ برازیل میں پٹرول کی قیمت 5.4 برازیلین ریال مقرر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی