i بین اقوامی

برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ، برمنگھم ائیرپورٹ بندتازترین

January 09, 2026

برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ لندن میں بھی سخت موسم کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی