توانائی کی قیمتوں میں 300فیصد تک اضافے کی وجہ سے پورے برطانیہ میں شراب خانے بند ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں شراب تیار کرنے والی چھ بڑی کمپنیوں کے مالکان نے موسم سرما میں بجلی اور گیس کے بڑے بڑے بلوں کے پیش نظر حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،پب اور شراب کشید کرنے والے اور پبوں کے مالکان کے چھ گروپوں نے حکومت کو ایک کھلے خط میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ایک سپورٹ پیکج اور کاروبار کے لیے توانائی کی قیمتوں کو ایک سطح سے اوپر نہ جانے دینے کی تجویز بھی دی ہے،توانائی کی آسمان کو چھوتی قیمتیں ایسے وقت میں آئی ہیں جب انگلینڈ اور ویلز میں پبوں کی تعداد کم ہو رہی ہے،محکمہ برائے کاروبار، توانائی اور صنعت نے کہا کہ کوئی بھی حکومت توانائی کی قیمت میں اضافے اور دیگر کاروباری لاگت کو بڑھانے والے عالمی عوامل کو کنٹرول نہیں کر سکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی