i بین اقوامی

برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیاتازترین

January 06, 2026

برطانیہ اور فرانس نیگرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نیگرین لینڈ پر ڈنمارک کے موقف کو درست قرار دیا۔ایک بیان میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے حکمرانوں کا ہے اور برطانیہ اس مسئلے پر ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے، ترجمان فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدیں طاقت سے تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے معاملے میں عالمی قوانین کا احترام نہیں کیا گیا، سلامتی کونسل کے مستقل اراکین جیسے فرانس کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت کریں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے نکتہ نظر سے گرین لینڈ کی ضرورت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی