i بین اقوامی

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے7.5ملین ڈالر امداد کا اعلانتازترین

September 15, 2022

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تقریبا سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کو لکھے گئے خط میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے صدر گلوبل ڈویلپمنٹ کرسٹوفر الیاس نے آگاہ کیا کہ فانڈیشن کا پولیو پروگرام سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپوں کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ، فانڈیشن تین زچگی اسپتالوں کے لیے مزید مدد فراہم کرے گی جو بے گھر خواتین کے سب سے بڑے بوجھ سے نمٹنے کے لیے مڈوائفری کیئر اور انٹرا پارٹم خدمات کو وسعت دے گی۔ کرسٹوفر الیاس نے سفیر کو بتایا کہ فانڈیشن کے پاس ان غریبوں کے لیے چالیس ملین ڈالر کی گرانٹ موجود ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور ہنگامی رقم کی منتقلی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے غیر معمولی سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بھی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی قومی تناسب کا ایک المیہ ہے اور ایک ایسا سانحہ ہے جس نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی