i بین اقوامی

بجلی کی فراہمی معطل، برطانیہ کو یورپ کے دیگر ملکوں سے جوڑنے والی ٹرین سروس بند ہوگئیتازترین

December 31, 2025

ٹرین سروس یوروسٹار نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اپنی سروس مکمل طور پر بند کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوروسٹار نے لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینوں کو چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کے بعد معطل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ خلل کرسمس اور نئے سال کے درمیان انتہائی مصروف سفر کے دوران آیا۔ ترجمان نے کہا کہ چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں مسئلہ تھا، جس کے بعد ایک شٹل ٹرین اندر آکر رک گئی۔ترجمان کے مطابق لندن آنے اور جانے والے تمام ٹرینیں اگلے نوٹس تک معطل ہیں۔مزید براں یوروسٹار نے اپنی ویب سائیٹ پر مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنے سفری منصوبے کو آگے منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی