i بین اقوامی

بچے ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹیڈی بیئرز اور سینڈوچ بھی لائےتازترین

September 12, 2022

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سے شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں جبکہ لوگوں کی جانب سے ملکہ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے اور ملکہ برطانیہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں ننھے بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹکے مطابق، بچوں نے ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے رائل پارکس میں پھولوں کے ساتھ ساتھ پیڈنگٹن ٹیڈی بیئرز اور سینڈوچ بھی لا کر رکھے۔ بچوں کے اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ نے انتقال سے کچھ عرصہ پہلے اپنی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر پیڈنگٹن ٹیڈی بیئر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی۔ ملکہ برطانیہ کو اس ویڈیو میں پیڈنگٹن کے ہمراہ ٹی پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیاور ٹی پارٹی ختم ہونے کے بعد پیڈنگٹن ملکہ سے کہتا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کھانے کے لیے ہمیشہ اپنی ٹوپی میں ایک مارملیڈ سینڈوچ رکھتا ہے۔یہ پیڈنگٹن کی بات مکمل ہونے پر ملکہ مسکراتے ہوئے اپنے پرس میں سے ایک مارملیڈ سینڈوچ نکالتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے اپنا سینڈوچ پرس میں رکھا ہے جوکہ میں بعد میں کھاوں گی۔رپورٹ کے مطابق، اب رائل پارکس نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے انتظامیہ لوگوں کی جانب سے لایا گیا کوئی تحفہ اور کھانے کی اشیا قبول نہیں کرے گی۔انتظامیہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صرف پھول ہی لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی