بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں سی این جی سلندر دھماکے کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا۔رات بھرکی تفتیش کے بعد دہلی پولیس نے سلنڈردھماکے کے واقعہ کو دہشتگردی قراردیدیا،عینی شاہددھرمندر نیاپنیبیان میں بتایا کہ گاڑی میں چارجلی ہوئی لاشیں ملیں،دولاشیں باہرتھیں،کار ماروتی تھی،بھارتی میڈیا نے گاڑی اور مالک کا نام غلط بتایا۔دھرمندر کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا۔واضح رہیکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ رات لال قلعے کے قریب کارمیں سی این جی سلنڈر دھماکہ ہوا، جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی