i بین اقوامی

بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری، بھارتی ارب پتی شخصیات براہ راست متاثر ہوئیں، برطانوی اخبارتازترین

December 31, 2025

بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کا براہ راست اثر بھارت کی ارب پتی شخصیات پر پڑا ہے۔یہ بمات برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہندوتوا پرورپالیسی اور دوغلی خارجہ حکمت عملی کی وجہ سے بھارت سے امریکاکے تعلقات متاثر ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتی لابی فرمزپرلاکھوں ڈالرخرچ کرنے کے باوجود امریکا سے تجارتی تعلقات نہ بناسکے، گوتم اڈانی پر مقدمات سے ظاہر ہے کہ ذاتی روابط اورلابنگ امریکی قانونی ترجیحات پراثرانداز نہیں ہو سکتیں۔ رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت امریکا کا ایسا اتحادی نہیں رہا جس پر معاملات سنبھالنے کیلئے بھروسہ کیاجا سکے، ٹیرف تنازع کے ساتھ مودی اور ٹرمپ کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے برابر رہا۔برطانوی اخبار نے کہا کہ صورتحال کو بھارت کیلئے مزید تلخ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے قربت بڑھالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی