وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو کا کہنا ہے کہ آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنا دیں گے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریا کورینا مچاڈو کا کہنا تھا کہ جلد ازجلد وینزویلا واپس جانے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنا دیں گے، وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز بھی منشیات اسمگلنگ کے اہم کرداروں میں سے ہیں۔دوسری جانب امریکی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کی سیاست میں نیا موڑ آ گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلاکی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو سے رابطہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'میرے خیال میں ماچاڈو کے لیے لیڈر بننا بہت مشکل ہوگا۔ ان کے پاس ملک کے اندر وہ عوامی حمایت یا احترام موجود نہیں ہے جو وینزویلا کی قیادت کے لیے ضروری ہے'۔واضح رہے امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی