اسرائیل کی وزارت خارجہ میں ترکیہ میں نئے سفیر کی تعیناتی پر جشن منایا گیا ہے ۔ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے، "آپ کو ایک پیغام ہے! اسرائیل اور ترکیہ نے حال ہی میں اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایرٹ لیلیان کو انقرہ میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا جائے"۔ نوٹ کے ساتھ ایک ویڈیو مبارکباد کا پیغام بھی شیئر کیا گیا۔ویڈیو میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ملازمین نے ترکیہ کو عبرانی، ترکی اور انگریزی میں پیغامات بھیجے ہیں ۔پیغام میں، "ہیلو ترکیہ، اسرائیل کی طرف سے مبارکباد!"، "ہم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ " آپ سے استنبول میں ملتے ہیں!" اور "مبارک ہو ترکیہ" کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔ترکیہ سے پیدائشی تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اسرائیلی اہلکار نے کہا، "ایک اسرائیلی کی حیثیت سے جس کے دادا ازمیرمیں پیدا ہوئے تھے اور ان کی جڑیں ترکیہ میں ہیں، ترکیہ میرے دل میں اور میرے خاندان کے دل میں بہت مضبوط اور گہرا مقام رکھتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے محبت ہے۔ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی تقرری کمیٹی نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ انقرہ میں سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز ایرٹ للیان کو بطور سفیر مقرر کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی