شام پراسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے،عرب میڈیا کیمطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے، اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے،شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں،اسرائیل نے شام میں میزائل حملوں پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی