i بین اقوامی

انڈونیشیا‘ نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 افراد جھلس کر ہلاکتازترین

December 29, 2025

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد جھلس کر ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مناڈو شہر میں پیش آیا، فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا بتانا ہے کہ انہیں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔انہوں نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کو 16 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا، ان میں سے 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ان کے کمروں کے اندر سے ملی ہیں، آتشزدگی کے وقت بہت سے بزرگ رہائشی اپنے کمروں میں آرام کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی