امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن نیکہا کہ امریکہ کی طرف سے میں پاکستانی عوام کو ان کے 75واں یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کے 75سال کے ساتھ ساتھ اس سال پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی منائے جا رہے ہیں،پاکستان اور امریکہ کا بہت سے شعبوں میں مضبوط تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہیں،انتھونی جے بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے دسیوں ہزار طلبا اور طالبات امریکہ میں زیر تعلیم ہیں ،امریکہ نے کوویڈ 19سے بچا کے لیے 77ملین ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو دی ہیں،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ امریکہ بدستور پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے،مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات بڑھتے رہیں گے،امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، آئیے ہم اگلے 75سالوں اور اس سے آگے کے لیے اپنی شراکت کی تجدید اور مضبوطی کا عزم کریں، ہم آپ کو اس اہم سنگ میل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آپ کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی