i بین اقوامی

امریکی دبائو ، بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریبا ختم کردی،بلوم برگتازترین

November 13, 2025

بھارت نے مغربی پابندیوں کے خدشات اور امریکی دبائو کے بعد روس سے تیل کی خریداری تقریبا بند کر دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لئیروسی خام تیل کی خریداری میں کمی کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کیلئے روسی تیل کے آرڈر نہیں دئیے، معمول کے مطابق یہ آرڈرز موجودہ ماہ کی 10 تاریخ تک دے دئیے جاتے ہیں۔ادھر بھارت سرکاری ریفائنری ' آئی او سی' نے اعلان کیا کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے روسی خام تیل خریدے گا۔یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی