امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر پابندیوں سے ایک سال کی چھوٹ دے دی ہے۔وائٹ ہائوس اہلکار نے بتایا کہ ہنگری نے تقریبا 600 ملین ڈالر کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاس میں ملاقات ہوئی جس میں امریکی قدرتی گیس خریدنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے تناظر میں مختلف ممالک روس سے تیل اور گیس خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی