i بین اقوامی

امریکا میں232 سال بعد ایک پینی کا سکہ ختمتازترین

November 13, 2025

امریکا میں ایک پینی کا سکہ 232 سال بعد ختم کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی ٹریژری نے پینی کی تیاری بند کردی اور ریٹیلرز گاہکوں کو ناراض کیے بغیر لین دین کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکا میں ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز کو نقدی لین دین میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینی ختم کرنے کا فیصلہ لاگت بچانے کے لئیکیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی