i بین اقوامی

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخلت کا خطرہتازترین

October 05, 2022

امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز پر مخالف ممالک کے اثر انداز ہونے کا خطرہ ہے، وفاقی حکام نے بیرونی کوششوں سے خبردار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں وفاقی حکام نے ووٹرز پر بیرونی ممالک کے اثر انداز ہونے کی کوششوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو خبردار کردیا گیا ہے۔وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے امریکی انتظامیہ روس، چین اور ایران کے خلاف ہائی الرٹ پر ہے، جب کہ ڈائریکٹر ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال 2020 کے صدارتی انتخابات سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کو امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ووٹرز پر اثر انداز ہونیکی غیر ملکی کوشش کا خطرہ فراڈ قرار دیا تھا مگر اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہوں گے جس میں 35 سینیٹرز سمیت اراکین کانگریس کا انتخاب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی