i بین اقوامی

امریکا میں چھپنے والے اشتہار پر بھارت میں واویلا ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلی عہدیدار مطلوب قرارتازترین

October 17, 2022

امریکا میں چھپنے والے اشتہار پر بھارت میں واویلا مچ گیا، وال اسٹریٹ جرنل میں شائع اشتہار میں بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلی عہدیداروں کو مطلوب قرار دیتے ہوئے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔امریکی جریدے میں مودیز میگنٹسکائی الیون کے عنوان سے اشتہار غیر سرکاری امریکی تنظیم فرنٹیئرز آف فریڈم نے شائع کروایا۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ملیے ان افسران سے جنہوں نے بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک غیر محفوظ جگہ بنا دیا ہے۔اشتہار میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مودی حکومت کے ان افسران نے سیاسی اور کاروباری حریفوں سے بدلہ لینے کے لیے ریاستی اداروں کو استعمال کیا جس سے قانون کی حکمرانی ختم ہوئی۔اشتہار میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2016 کے گلوبل میگنٹسکائی ہیومن رائٹس اکانٹیبلٹی ایکٹ کے تحت ان بھارتی افسران پر اقتصادی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں فرنٹیئرز آف فریڈم نے درخواست دائر کی تھی جس میں بھارتی حکام پر اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا تھا کہ مذکورہ افسران بھارت کی تفتیشی ایجنسیوں اور عدالتوں کے ذریعے احتساب کے عمل میں تعطل پیدا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی