i بین اقوامی

امریکا کا منشیات بردار کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعوی، تین افراد ہلاکتازترین

January 01, 2026

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں مبینہ منشیات بردار تین کشتیوں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ان ہلاکتوں کے بعد واشنگٹن کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مارے جانے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 110 تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سدرن کمانڈ جو وسطی اور جنوبی امریکا میں امریکی افواج کی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے، کے مطابق حملوں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث تین کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک قافلے کی صورت میں سفر کر رہی تھیں۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ایک ہی کشتی میں سوار تھے۔تاہم امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں کی درست جغرافیائی مقام کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی گئی۔ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیاں بحیرہ کیریبین یا مشرقی بحرالکاہل کے علاقوں میں کی جا چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی