سعودی عرب نے امریکا برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سیاحت کے لیے آنے والوں کو ائیر پورٹس پر آن ارائیول ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں سے سعودی عرب سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ائیر پورٹس پر آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا،سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیر لائنز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ان ممالک سے آنے والے شہریوں کو ملک کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آن آرائیول سیاحتی ویزہ دیا جاسکے گا،حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کردیا،امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن آرائیول سیاحتی ویزہ کی نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی