i بین اقوامی

امریکہ، سکھ تنظیم کا دنیا بھر میں بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان، بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ لکھ دیا گیاتازترین

August 12, 2022

امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ لکھ دیا گیا، سکھ فار جسٹس تنظیم نے قونصل خانے کی دیوار پہ درج نعرے کی ویڈیو ریلیز کر دی،سکھ فار جسٹس نے 15اگست کو بھارتی یوم آزادی پہ دنیا کے مختلف ممالک میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے لندن، میلبرن ، سڈنی ، میلان ، ٹورنٹو اور امریکہ میں بھارتی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے گھیرا ئوکا اعلان کیا ہے،سکھ فار جسٹس نے بھارتی ترنگا لہرانے کو روکنے کا بھی اعلان کیا ہے،تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پنجاب اور کشمیر کی وادی کو طاقت کے زور پہ محکوم بنا کے رکھا ہوا ہے ،بھارت میں اقلیتیں 75سال سے بھارتی ظلم اور ستم جھیل رہی ہیں، حالیہ چند سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات خوفناک حد تک بڑھ گئے ہیں،سکھ فار جسٹس تنظیم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کیا،تنظیم کا کہنا تھا کہ سکھ قوم بانی پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے سکھوں کے لیے خالصتان بنا کر چھوڑیں گے،سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ بھارت زیادہ عرصہ ظلم و بربریت کا کھیل جاری نہیں رکھ سکتا ، وہ وقت دور نہیں جب بھارتی پنجاب پہ خالصتانی جھنڈا لہرا رہا ہوگا ،سکھ تنظیم نے پنجاب کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی