i بین اقوامی

امریکہ نے ہماری تجاویز مان لیں تو معاہدے کیلئے تیار ہیں،ایرانتازترین

August 16, 2022

ایران کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی اور اگر یہ تجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ہم تیار ہوں گے،انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے لچک دار اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنایا اور ہماری شرائط مان لیں تو کوئی مضائقہ نہیں کہ ہم بھی اس بابت دانشمندانہ رویہ اختیارکریں گے،یاد رہے کہ یہ جوہری مذاکرات کا یہ سلسلہ اپریل 2021سے اب تک ویانا میں روس،چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی نمائندوں کے درمیان ہو رہا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی