i بین اقوامی

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمیتازترین

January 09, 2026

امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کے ایک اور وا قعہ میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اور مرد کو گولی مار دی جس کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا دعوی ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق اہلکار نے اپنے دفاع میں دونوں افراد پر فائرنگ کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اہلکار نے منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی