i بین اقوامی

اماراتی وزیر خارجہ کی سابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یا ہو سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 17, 2022

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے تل ابیب میں اسرائیل کے سابق وزیراعظم واپوزیشن رہنما بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان ان دنوں اسرائیل کے سرکاری دورے پرہیں۔ امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں امارات اور اسرائیل کے دوطرفہ تعلقات اور 2022 میں ابراہیمی امن معاہدے کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون میں مسلسل بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کے حالات حاضرہ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر فریقین کے موقف کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔شیخ عبداللہ بن زاید نیاسرائیل کے ساتھ امارات کے باہمی تعلقات کو منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون و شراکت بڑھتی جارہی ہے۔اماراتی وزیر خارجہ نیابراہیمی امن معاہدہ کرانے میں بنیامین نتنیاہو کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔نتنیا ہو نے اماراتی وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب دونوں ملک امن معاہدے کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیل اور امارات کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون بڑھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی