کرنسی ایکسچینج میں ہندوستانی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں 48 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ فی ڈالر 81.81 روپے کی سطح پر آگیا۔ فارن ایکسچینج کے ڈیلر نے بتایا کہ بینکروں اور درآمد کنندگان کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے دبا میں ہندوستانی روپیہ کی قدر میں یہ گراوٹ درج ہوئی ہے۔ شیئر بازار میں کمزور اوپننگ کے درمیان دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے مقامی روپیہ یونٹ کو کمزور دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران اب تک روپیہ کی قدر میں بالترتیب 81.78 اور 81.84 کی اعلی اور اقل سطح درج کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی