لبانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں چینی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی ایک سلسلے کا انعقاد کیا گیا۔ پیر سے شروع ہونے والی اس سر گر می میں جمعہ کی شام شہر کے مرکز میں ہو نے والا چینی ثقافت پر مبنی گالا بھی شامل تھا۔گالا میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔وہ چینی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے، کاغذ کاٹنا سیکھا، چینی خطاطی کی مشق کی ، چائے کا فن دیکھا اور چینی گیتوں اور رقص کی پرفارمنس کو سراہا۔ اس میں البانوی گلوکاروں اور رقاصوں نے بھی حصہ لیا۔چینی ثقافتی ہفتہ 2022 کا انعقاد چینی سفارت خانہ کے لئے بلدیہ ترانہ اور ملک کی وزارت ثقافت کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ہفتہ کا آغاز پیر کے روز تائی چی شو سے ہوا ۔البانیہ میں چینی سفیر ژو ڈینگ نے کہا کہ چینی ثقافتی ہفتہ البانیہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ ساتھیوں کو مختلف قسم کی چینی ثقافت سے روشناس کرائے گا ۔یہ البانیہ کے عوام کو چینی ثقافت کی انوکھی دلکشی کی تعریف کا موقع دے گا۔منگل کو چینی سفارت خانہ نے ایک استقبالیہ اور چین-البانیہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔نمائش میں 57 تصاویر پیش کئی گئیں جو 1960 اور 1970 کی دہائی میں اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں جیسے مختلف شعبوں میں چینی اور البانیہ کے عوام کے درمیان تعاون و دوستی کی عکاسی کرتی تھیں۔ہفتے کے دوران چینی اور البانوی فنکاروں نے مشترکہ طور پر اسٹیج پر چینی اور البانوی رقص اور موسیقی پیش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی