i بین اقوامی

اقوام متحدہ کیسربراہ نے سوڈان کے محمود عبداللہ کو بحیرہ اسود میں اناج اقدام کا کوآرڈینیٹر مقررکر دیاتازترین

August 13, 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے امیر محمودعبداللہ کو بحیرہ اسود میں اناج اقدام کیلئے عالمی ادارے کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سربراہ اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عبداللہ امریکہ کے فریڈرک کینی کی جگہ لیں گے جنہیں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن سے جوائنٹ کوآرڈنیشن سنٹر(جے سی سی)میں اقوام متحدہ کے عبوری کوآرڈینیٹر کے طورپر تعینات کیا گیا تھا۔ یوکرائن،ترکی، روس اور اقوام متحدہ نے 22 جولائی کو بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کا آغاز کیا تھا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک محفوظ سمندری راہداری کے ذریعے یوکرائن سے اناج، کھانے پینے کی اشیا اور کھاد بشمول امونیا کی برآمدات کو دوبارہ شروع کیاجا سکے۔اس اقدام کے تحت 27جولائی کو استنبول میں جے سی سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ یوکرائن سے اناج کی ترسیل پر عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی