اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے صومالیہ میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ، سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل ان گھنائونے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ عالمی ادارہ پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صومالیہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرامن اور خوشحال صومالیہ کی حمایت کا عہد کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل اس حملے سے بہت غمزدہ ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ہفتے کوصومالیہ کی وزارت تعلیم کی عمارت کو دو کار بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 100افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی