i بین اقوامی

اقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم زاپوریزہیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کے لیے یوکر ین روانہتازترین

August 29, 2022

اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی ایک معائنہ ٹیم روسی زیر قبضہ زاپوریزہیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے یوکر ین روانہ ہو گئی ہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ معائنہ ٹیم رواں ہفتہ کے آخر تک پلانٹ پہنچنے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یوکرین اور یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا چایئے ۔ یاد رہے کہ یوکرین کا زاپوریزہیا جوہری پلانٹ پر مارچ سے روسی فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی