i بین اقوامی

اقوام متحدہ کا ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہتازترین

September 21, 2022

اقوام متحدہ نے دوران حراست ایرانی خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی قائم مقام کمیشنر برائے انسانی حقوق ندا الناشف نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار اتھارٹی مہسا امینی کی دردناک موت اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرے۔گزشتہ ہفتے دارالحکومت تہران میں پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو درست طور پر حجاب نہ اوڑنے پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس حراست میں ہی ان کے کومہ میں چلے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی جبکہ جمعے کو وہ دم توڑ گئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق ایران میں اخلاقیات کے نفاذ پر مامور پولیس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کو حجاب نہ پہننے پر نشانہ بنایا۔اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تصدیق شدہ ویڈیوز میں واضح ہے کہ خواتین کو حجاب ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر منہ پر تھپڑ مارے گئے، ڈنڈوں سے مارا گیا اور زبردستی پولیس وین میں پھینکا گیا۔علاوہ ازیں مہسا امینی کی موت کے خلاف ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران منگل کو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ خواتین نے حجاب اتارکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی