i بین اقوامی

ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے صدر کا عالمی نظم ونسق میں کثیر الجہتی تعاون پر اظہار خیالتازترین

October 28, 2022

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(اے آئی آئی بی )نے اپنی کارکردگی کے سات برسوں کے دوران کثیرالجہتی کو برقرار رکھا ہے، تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے اور مختلف عالمی چیلنجز کا فعال طور پر جواب دیا ہے۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چھن نے شِنہواکو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی ایک منفرد برتری جنوب کا جنوب کے ساتھ تعاون اورشمال کا جنوب سے تعاون کے لیے ایک پل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بینک نہ صرف ترقی پذیر ملکوں کو بنیادی سہارا فرا ہم کر رہا ہے بلکہ ترقی یافتہ ملکوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی شامل کر رہا ہے۔جن نے یہ بات بیجنگ میں بدھ سے جمعرات تک منعقدہ ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے ساتویں سالانہ اجلاس کیموقع پر کہی جو کہ ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔ "ایک مربوط دنیا کی جانب پائیداربنیادی ڈھانچہ" کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں روابط اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس بینک نے 7 برس قبل 57 بانی اراکین کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک 6 براعظموں سے 105 معیشتوں کو شا مل کیا گیا ہے۔اس نے آج تک 191 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جس میں نجی شعبے سمیت 85 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اس نے ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی وسائل اور صحت عامہ جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی