i بین اقوامی

ایرانی کارگو طیاروں کو روس میں سامان لے جانے پرامریکی پابندیوں کا سامناتازترین

September 20, 2022

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہے کہ اس نے تین بوئنگ 747 طیاروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ تینوں طیارے ایرانی ایئر لائنز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو روس کو کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان طیاروں کو اس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان طیاروں نے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سیروس پر عائد پابندیوں کی خلا ورزی کی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے "رائیٹرز" کے مطابق وزارت تجارت نے اشارہ کیا کہ ماہان ایئر، قشم فارس ایئر اور ایران ایئر کے ذریعے چلنے والے طیارے الیکٹرانک مواد سمیت سامان روس لے جا رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا ہے کہ اب امریکا کے برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے کل طیاروں کی تعداد183 ہوگئی ہے۔تین منتخب ایرانی ایئر لائنز امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی